لاہور : سینئر صحافی افتخار احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پر شدید دباؤ ہے کہ عمران خان کی سزا معاف کردی جائے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر پاکستان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر اس بات کا شدید دباؤ ہے کہ وہ عمران خان کی قید کو معاف کر دیں۔
صدر پاکستان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر اس بات کا شدید دباؤ ہے کہ وہ عمران خان کی قید کو معاف کر دیں۔۔۔۔۔۔
— Iftikhar Ahmad (@jawabdeyh) August 8, 2023
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا ہونے پر پر ہفتے کے روز عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔