لاہور : ڈرون سے ہیروئن کی سمگلنگ، ہیروئن بھارت اسمگل کیے جانے کا انکشاف، پولیس اہلکار ملوث

12:25 PM, 8 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور میں ڈرون سے ہیروئن کی سمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔   پولیس  اہلکار ہی  منشیات کیس میں  ملوث نکلا ،  اے این ایف نےمقدمہ درج کر لیا۔

 ڈی سی آفس کی نظارت برانچ  میں تعینات پولیس اہلکار شرافت مقدمہ میں نامزد  کر دیا گیا ۔ اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر  میں درج کیا گیا ہے کہ ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایف ائی آر  کے مطابق منشیات اسمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے ۔    ایف آئی آر  کے مطابق ملزمان کی شناخت عبدالرزاق ، جیدا  ، شرافت علہ ، مصطفی اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی ۔ 

اے این ایف ذرائع کے مطابق  سرحدی علاقے میں  چھاپہ مار کر  ہیروئن برآمد کرلی  گئی۔ہیروئن اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیا ۔ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے ۔ 

مزیدخبریں