ہمایوں دلاور نے قانون کے خلاف فیصلہ دیا، عمران خان کی فوری رہائی کا حکم دیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست 

12:12 PM, 8 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے چنانچہ اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ اپیل پر فیصلے تک سابق وزیراعظم کی سزا معطل کر کے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

عمران خان کی طرف سے درخواست ان کے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر علی نے دائر کی ہے۔ 

مزیدخبریں