جیل میں عمران خان کا بلڈ پریشر ہائی،کھانے میں کدو دیے گئے

جیل میں عمران خان کا بلڈ پریشر ہائی،کھانے میں کدو دیے گئے
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کا اٹک جیل میں  تیسرا دن ہے۔ عمران خان کا بلڈپریشر چیک کیا گیا تو 80/160 رہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے میڈیکل افسر کو کہا ایکسرسائز کی تھی شاید اسکی وجہ سے بلڈپریشر کچھ ڈسڑب ہوا ہے۔

اٹک جیل ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی۔ 

رات سونے کے بعد صبح 3 بجے کے قریب اٹھے۔ چیئرمین تحریک انصاف نماز فجر کے بعد تلاوت کرتے رہے پھر سو گئے۔ 

 جیل عملہ صبح مقررہ وقت پر ناشتہ رکھ دیتا ہے۔  چیئرمین تحریک انصاف جب اٹھتے ہیں تو ناشتہ کرلیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں