بغیر اجازت ریڑھی لگانے پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

11:53 AM, 8 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک
بغیر اجازت ریڑھی لگانے پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

ریاض : سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے ریڑھی اور ٹھیلا لگانے والوں سے متعلق خلاف ورزیوں اور سزاؤں کا چارٹ جاری کیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ "اردو نیوز" کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے خبردار کیا کہ ریڑھی پر سامان فروخت کرنے والے غیر ملکیوں پر 1200 سے دو ہزار ریال (ایک لاکھ 51 ہزار روپے) تک کا جرمانہ ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ گھوم پھر کر سامان فروخت کرنے والے غیرملکیوں پر لاگو ہوگا۔سزاؤں پر آئندہ چند ماہ کے دوران عمل درآمد ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اگر پرمٹ ہولڈر دکان پر نہیں ہوگا تواس پر 50 سے 100 ریال تک جرمانہ ہوگا۔ایسے کسی مقام پر جہاں ریڑھی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریڑھی پر سامان فروخت کرنے پر 100 سے 300 ریال کا جرمانہ ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ صحت عامہ سے تعلق رکھنے والی سروس کے عملے کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 1200 سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا جبکہ بغیر پرمٹ دکان پر سامان فروخت کرنے پر 100 سے 500 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پارکوں یا فٹ پاتھ یا ان جیسے مقامات پر باربی کیو وغیرہ کے لیے آگ جلانے کی صورت میں 200 سے ایک ہزار ریال تک  جرمانہ ہوگا۔سامان فروخت کرنے کے لیے مختص مقامات کی صفائی کی پابندی نہ کرنے پر 100 سے 200 ریال  تک کا جرمانہ  وصول کیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق دکان یا فوڈ ٹرک پر سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ خلاف ورزی پر 100 سے 200 ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔  یونیفارم، دستانے، ماسک یا صحت سلامتی کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 100 ریال سے500 ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

علاوہ ازیں بغیر پرمٹ والی گاڑی پر سامان فروخت کرنا ممنوع ہے۔ اس پر 200 سے ایک ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔زائد المیعاد پرمٹ پر ریڑھی والوں سے 200 سے ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ غیرملکیوں کو کاروبار کرنے پر 1200 سے دو ہزار ریال تک جرمانے کا انتباہ دیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ریڑھی پر سامان فروخت کرنے والوں کی جانب سے ایسے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی جن کی سزا مقرر نہ ہو100 سے 500 ریال جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں