اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔