اسلام آباد: ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے کے معاملے پر حکومت نے تحقیقات کے لئے تین تفتیشی اداروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیم کی سربراہی ڈی جی سائبرکرائمز ایف آئی اے محمد جعفر کریں گے۔مشترکہ ٹیم میں ایف آئی اے ، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں ۔
تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور آئی بی کے وقار نثار چودھری , ڈائریکٹر وقار الدین سید،ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز ،عمران حیدر اور دیگر نمائندے شامل ہیں۔