اليامون: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد اور صیہونی ریاست اسرائیل میں جنگ بندی ، فائر بندی پر عملدرآمد آج سے ہوگا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصر نے فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا ، اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر پانچ اگست کو شب خون مارا ، رات کو جب لوگ گہری نیند سو رہے تھے اس وقت اسرائیلی میزائل رہائشی عمارتوں سے ٹکرائے ۔ ہر طرف آہ و بکا مچ گئی اور بچے سہم گئے ۔
اسرائیلی جارحیت تین سے چار روز تک جاری رہی ۔ پہلے دن کے حملے میں پانچ سال کی معصوم بچی سمیت 16 افراد شہید ہوئے ، اسرائیل نے اس حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر خالد منصور کی شہادت کا دعویٰ کیا ۔ اگلے روز سہ پہر کو اسرائیل نے دوبارہ درجنوں میزائل غزہ پر داغے جس سے مزید 29 افراد شہید ہوئے ۔ شہید ہونے والوں میں 15 معصوم بچے اور 10 خواتین بھی شامل تھے ۔
آگ اور بارود کی اس بارش میں 44 فلسطینی شہید اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ۔ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جا رہی ہے ۔ جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا ۔