راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامن ویلتھ گیم میں نیا ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔
General Qamar Javed Bajwa, COAS congratulates Arshad Nadeem for creating history with his exceptional performance in #CWG setting a new record. “Arshad Nadeem is pride of the nation and our national Hero” COAS pic.twitter.com/oh1BY5R59h
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2022
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی اور جیولین تھرو میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر شاباش ۔ پاکستان زندہ باد
Pakistan Armed Forces congratulate Arshad Nadeem for an outstanding performance in #CWG and winning gold medal for Pakistan in Javelin Throw. Brilliant Arshad Nadeem, well done for making Pakistan proud.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2022
Pakistan 🇵🇰 Zindabad
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ ارشد ندیم 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔
جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں باری میں ریکارڈ تھرو کی ، کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی سے ارشد ندیم نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔
جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود ہمت نہیں ہارا ، پُر اعتماد تھا کہ آج گولڈ میڈل ضرور جیتوں گا ۔ جذبہ تھا کہ گولڈ میڈل جیتنا ہی ہے ۔ اگر نیرج چوپڑا ہوتے تو اور بھی مزہ آتا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترکیہ میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا ۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔