باغ: آزاد کشمیر میں ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے درخواست میں لکھا ہےکہ پولیس اہلکار 6 ماہ سے اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار نے طالبہ سے دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر تعلقات استوار کیے۔ متاثرہ طالبہ نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی جبکہ پولیس اہلکار دیگر لڑکیوں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔
ایس پی باغ مرزا زاہد حسین کے مطابق گرفتار ملزم کو معطل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔