اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیئے کی وجہ سے لوگ (ن) لیگ چھوڑ رہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگ نوازشریف اور مریم نواز کے بیانیے سے تنگ آ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
کراچی میں مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کی نفی ہے ۔ مرتضی وہاب کی تعیناتی چلینج کرنی ہے یا نہیں تحریک انصاف سندھ فیصلہ کرے گی۔
جہانگیر ترین گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں اور اگر تحریک انصاف کے کچھ افراد پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیتے ہیں تو یہ سیاسی خود کشی ہو گی۔
این سی او سی کے 500 دن مکمل ہونے پر سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر مربوط پالیسیاں نہ بناتے تو 50 ہزار سے زائد اموات ہوتیں۔ اگر ایس او پیز پر عمل ہوتا ہے تو کچھ ہفتوں میں چوتھی لہر کاخاتمہ ہوجائے گا۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر 60 فیصد ویکسینیشن کا ٹارگٹ پورا ہوجاتا ہے تو تمام بندشیں ختم کر دیں گے۔