سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم منگل اور عاشورہ 19 اگست کو ہوگا

08:55 PM, 8 Aug, 2021

ریاض : سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ۔یکم محرم منگل 10 اگست جبکہ عاشورہ 19 اگست کو ہوگا۔

سعودی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسلامی نئے سال 1443 ہجری کا آغاز منگل سے ہوگا۔ اتوار کی شام چاند نظر نہیں آیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (پیر) کو ہوگا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں بھی یکم محرم منگل 10 اگست جبکہ عاشورہ 19 اگست کو ہوگا ۔کل چاند نظر نہ آیا تو پھر یکم محرم 11 اگست بروز بدھ اور عاشورہ 20 اگست بروز جمعہ ہوگا۔ 

مزیدخبریں