اسلام آباد : کورونا ویکسی نیشن سے حکام نے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی ہے۔ پاکستان کی 10 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 1 کروڑ 25 لاکھ ساڑھے 9 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسین کی 2 ڈوز مکمل ہوچکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ85 لاکھ ساڑھے 67 ہزار سے زائد ہے، کُل آبادی میں سے تقریباً 12 کروڑ 58 لاکھ 53 ہزار 7 سو شہریوں کی ویکسینیشن ہونی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ویکسینیشن کی اہل آبادی کی تعداد 6 کروڑ 67 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہے، اب تک پنجاب کے 55 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوسکی ہے۔
سندھ میں ویکسینیشن کے لیے اہل افراد کی تعداد 2 کروڑ81 لاکھ 61 ہزار ہے، اب تک سندھ کے21 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے ویکسینیشن کے لیے اہل افراد کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار ہے، خیبر پختونخوا میں ویکسینیشن مکمل کروانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار ہے۔
ملک بھر میں ویکسینیشن کی سب سے کم رفتار بلوچستان کی ہے، بلوچستان میں ویکسینیشن کے اہل 64 لاکھ ساڑھے 36 ہزار افراد ہیں، بلوچستان میں صرف 1 لاکھ 73ہزار 500 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں ویکسینیشن کے اہل افراد 14 لاکھ 61 ہزار834 ہیں، اسلام آباد میں اب تک 4 لاکھ 80 ہزار افراد دونوں ڈوز حاصل کرپائے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ویکسینیشن کے اہل افراد 27 لاکھ ساڑھے 49 ہزار سے زائد ہیں، آزاد کشمیر میں اب تک 4 لاکھ 69 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوئی ہے۔