کراچی : لیگی کارکنوں کا مسلم لیگ ہاؤس پر دھاوا

کراچی : لیگی کارکنوں کا مسلم لیگ ہاؤس پر دھاوا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کراچی  میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں  نے  مسلم لیگ ہاؤس پر  دھاوا بول دیا ۔کارکنان نے کنٹونمنٹ الیکشن میں ٹکٹ کے معاملے میں من پسند افراد کو نوازنے کا الزام لگایا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق  کارکنان نے مسلم لیگ کار سازہاؤس میں بینرز پھاڑ دیے۔کارکنان کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پارٹی میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ن لیگی کارکنوں نے شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کے خلاف شدید  نعرے بازی کی۔اور مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 

پارٹی ورکرز نے صوبائی قیادت پر الزامات کی بارش کی اور کہا کہ یہ لوگ ن لیگ میں گروپ بندی کو فروغ دے رہے ہیں۔