مظفر گڑھ : مظفر گڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں فائرنگ کرکے سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کے بھائی کوقتل کردیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان پہلوان پیر جہانیاں میں ایک پنچایت میں موجود تھے ۔ دوسرے فریق نے فائرنگ کردی جس سے مشتاق خان دستی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ ملتان روڈ پر واقع ہوٹل میں ہوئی۔