لودھراں : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ جو حالات پیدا کر دیے گئے ان پر بہت دکھ ہے۔ میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔
لودھراں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس پر بے حد مشکور ہوں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی۔ میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مجھ سے جو امیدیں ہیں ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ حلقہ کے عوام کے ساتھ وفا کرونگا۔ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقہ سے دوری کا باعث بنی۔ اصل سرخرو میں عوام کی عدالت میں ہوا۔
اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی، جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔