اسلام آباد: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن اجلاس 10 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی بطور ایڈہاک جج تقرری پر غور کیا جائے گا۔