پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

03:23 PM, 8 Aug, 2021

لاہور : نو اور دس محرم الحرم کو لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق  محرم الحرام کے جلوسوں اور  حساس مقامات پر موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک اور ڈی جی خان میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

مزیدخبریں