نیویارک: ٹوکیو اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ امریکا کے نام ہوگئی ، چین برتری برقرار رکھنے میں ناکام ہوگیا ، چند گھنٹوں بعد ایونٹ کی اختتامی تقریب ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے ، چین 38 سونے کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ میزبان جاپان 27 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
دُنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے 15ویں روز سب سے زیادہ 34 گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے جس میں سے پانچ امریکی ایتھلیٹس کے ہاتھ لگے ۔ میزبان جاپان کے ایتھلیٹس 2 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ۔ 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر اُن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔
ٹاپ فائیو ممالک میں برطانیہ نے پھر سے جگہ بنالی ہے ۔ برطانوی ایتھلیٹس 22 سونے اور مجموعی طور پر 65 تمغے حاصل کرکے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔
فٹ بال میں ایک بار پھر برازیل چیمیپن بن گیا ، فائنل میں برازیل نے اسپین کو ہرایا دیا ہے ۔ مردوں کی میراتھن ریس کینیا کے کپچوگی نے جیت لی ۔
واضح رہے کہ رنگا رنگ اختتامی تقریب چند گھنٹوں بعد ہوگی جس میں رنگا رنگ فائر ورکس بھی ہوگا ۔