عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بُوسٹر ویکسینیشن کے التوا کی اپیل

01:30 PM, 8 Aug, 2021

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت نے کم از کم ستمبر کے آخر تک کیلئے کووڈ- 19 کے اضافی ٹیکے لگانا روک دینے کی اپیل کی ہے تاکہ کم آمدنی والے ممالک اپنے لوگوں کو ویکسین لگا سکیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گیبریسس نےایک بیان میں کہا کہ وائرس کی انتہائی سرایت پذیر متغیر قِسم ڈیلٹا پوری دنیا میں پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل نے رواں ماہ کے آغاز سے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانا شروع کر دی ہے،

برطانیہ اور جرمنی بھی ستمبر میں بُوسٹر ویکسین لگانا شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جس میں خصوصاً معمر افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔ ٹیڈروس نے کہا کہ وہ وائرس کی متغیر قِسم ڈیلٹا سے اپنے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی تمام حکومتوں کی تشویش کو سمجھتے ہیں،

کم از کم آئندہ ماہ کے آخر تک کیلئے بُوسٹر ویکسینشن ملتوی کریں تاکہ ہر ملک کی کم از کم 10 فیصد آبادی کو ویکسین لگ سکے۔

مزیدخبریں