چین کا دیگر ملکوں کو کورونا ویکسین کی 2 ارب خوراکیں بھیجنے کا عندیہ

01:26 PM, 8 Aug, 2021

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین رواں سال کے آخر تک دوسرے ممالک کو کورونا وائرس ویکسین کی 2 ارب خوراکیں فراہم کرے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شی نے بیجنگ کی میزبانی میں کووڈ۔ 19 ویکسین سے متعلق ایک بین الاقوامی فورم کے نام تحریری پیغام میں کہا کہ چین نے بہت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے ویکسین فراہم کی ہے اور وہ ان کی مدد کے لیے اپنی بھرپور کوشش کرتا رہے گا۔

انہوں نے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے بین الاقوامی فریم ورک ’’کوویکس فیسیلٹی‘‘ منصوبے کو اضافی 10 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔چین کا کہنا ہے کہ اس نے ویکسین کی 70 کروڑ سے زیادہ خوراکیں زیادہ تر ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی ہیں اور دنیا بھر کے 1 سو سےزیادہ ممالک کی مدد کی ہے۔

مزیدخبریں