لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اکثر اپنے مخالفین کے نشانے پر رہتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں ان پر ایک نیا الزام عائد کیا ہے جس نے پاکستانی سیاست میں نیا پیںڈورا باکس کھول دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے ماضی میں دنیا کے اہم رہنماؤں کو تحفے دینے کی کوشش کی ہے۔
خبریں ہیں کہ مریم نواز شریف نے جن عالمی رہنماؤں کو فائدے اٹھانے کیلئے بیش قیمت تحائف دینے کی کوشش کی ان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اور اسرائیل میں تعینات برطانوی سفیر شامل ہیں۔
یہ الزام نجی ٹیلی وژن سے وابستہ معروف صحافی عمران ریاض خان کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مریم نواز شریف پر اپنے حالیہ ٹویٹ میں الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پریتی پٹیل، تھریسا مے، (سابق برطانوی وزیراعظم)، ایوانکا ٹرمپ اور تزیپی ہوٹوویلے شامل ہیں، لیکن وہ ایسا نہ کر سکیں۔
تاہم عمران ریاض خان اپنی اس ٹویٹ میں الزام کے علاوہ کوئی ثبوت سامنے نہیں لا سکے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ تھریسا مے، پریتی پٹیل اور تزیپی ہوٹوویلے برطانوی حکومت کیساتھ اپنے قریبی مراسم کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔
تھریسا مے 2016ء سے 2019ء تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں جبکہ 2010ء سے 2016ء کے دوران ان کے پاس کیمرون گورنمنٹ میں ہوم سیکرٹری کا بھی اہم عہدہ رہا۔
پریتی پٹیل کے بارے میں بات کی جائے تو وہ ان کا شمار بھی برطانیہ کی ممتاز سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ وہ 2019ء سے برطانوی ہوم سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جبکہ 2016ء سے 2017ء کے دوران وہ سیکرٹری آف سٹیٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے اہم عہدے پر رہیں۔
تزیپی ہوٹوویلے اسرائیل کی سیاستدان ہیں جو ان دنوں برطانیہ میں اپنے ملک کی سفیر ہیں۔
صحافی عمران ریاض خان کے الزام نے سوشل میڈیا پر جنگ چھیڑ دی ہے۔ لوگ اپنے ردعمل میں مریم نواز شریف کیخلاف جبکہ بعض ان کے مخالف ٹویٹس کر رہے ہیں۔