موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی

11:48 AM, 8 Aug, 2020

اسلام آباد: موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی ومالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق موڈیزنے غیر یقینی صورتحال میں پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ترجمان وزارت خزانہ نے موڈیز کی جانب سے ریٹنگ مستحکم کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ موڈیز کا اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔

دو ماہ قبل موڈیز کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر اداروں سے ملنے والی مالی مدد سے کورونا وائرس کے معاشی دھچکے سے پاکستان کو پہنچنے والا مالیاتی خطرہ کم ہوگیا ہے تاہم مالی خسارہ 2 ہندسوں کو چھو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق موڈیز انویسٹر سروس نے کہا تھا کہ باضابطہ شعبے کے قرض دہندگان کی جانب سے خاطر خواہ مالی اعانت سے پاکستان کے مالیاتی خطرات کم ہوئے۔موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کردہ مالی محرکات ملک کا بجٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 9.5 سے 10 فیصد تک بڑھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں