فرانس کے زیر اہتمام لبنان ڈونرز کانفرنس میں شرکت کریں گے، ٹرمپ

11:28 AM, 8 Aug, 2020

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کی جانب سے لبنان کی مدد کے لیے بلائی گئی پیرس ڈونر کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے لبنانی صدر میشل عون کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ لبنان کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فوری امداد بھیجی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بیروت میں جو کچھ ہوا کچھ ہوا وہ ایک گھنانا دور رس اثرات مرتب کرنے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے لبنان کے لیے امریکی مدد پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکا لبنان کو خوراک، ادویات دیگر سامان سے لدے تین طیارے بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کےعلاوہ بھی ہم مزید اقدامات کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بات کی ہے۔

انھیں بھی لبنان سے بے حد محبت ہے اور مجھے لبنان کے بارے میں سخت احساس ہے اور ہم آپ کے ساتھ اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم ہے جلد ہی لبنان کے لئے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں