جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، بلے باز نے عالمی سطح پر ایک روزہ ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلں گے تاہم مقامی اور بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیں گے ۔
اپنے بیان میں ساتھیوں اور بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ویسا کھیل پیش نہیںکر پا رہا جیسا کرنا چاہئے لہذاخود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔
انھوں نے 15سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور 49.46کی اوسط سے 8113رنز بنائے جن میں 27سنچریاں شامل ہیں ، جنوبی افریقہ کے بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 46.64کی اوسط سے 9282رنز بنائےجن میں 28سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ہاشم آملہ نے انگلینڈ ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 300رنز کی تاریخی اننگز کھیلیں۔