آرٹیکل 370نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کا تحفہ دیا, نریندرمودی کی ہرزہ سرائی

09:09 PM, 8 Aug, 2019

نیو دہلی : نریندرمودی نے کہاہے کہ جموں اور کشمیر میں نئی تاریخ کا آغاز ہواہے ۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے قوم سے خطاب میں ہرزہ سرائی کرتے ہو ئے کہا کہ  آرٹیکل 370 اور 35 اے نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کا تحفہ دیا۔ ہمسایہ ملک آرٹیکل 370 اور 35 اے کو جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کر رہا۔

نریندر مودی نے کہا کہ اب جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کا مستقبل روشن ہے، جموں کشمیراورلداخ سےمتعلق اہم فیصلہ کیا،ہم نےسردارپٹیل اوراٹل واجپائی کاسپنا پوراکردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیراورلداخ میں ایک نئےدورکی شروعات ہوئی ہے،کشمیراورلداخ کےلوگوں کومبارکبادپیش کرتاہوں،آرٹیکل 370اور35اے کے خاتمےسےجموں کشمیراورلداخ میں ترقی کی شروعات ہوگی۔

مودی نے کہا کہ ملک کی دیگرخواتین کوجوحقوق ملتےتھےوہ کشمیری خواتین کونہیں ملتےتھے۔ ملک کےدیگرریاستوں میں اقلیتی ایکٹ لاگو ہے لیکن کشمیرمیں نہیں،جموں وکشمیرمیں ویج قوانین کااطلاق بھی نہیں ہوتاتھا۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر ترقی کرے گا، جموں و کشمیر اور لداخ میں جلد ملازمتیں دی جائیں گی۔

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے دعوی کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ خطے میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز بنے گا۔

 

مزیدخبریں