پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے یونس خان مضبوط امیدوار

09:00 PM, 8 Aug, 2019

پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لیے یونس خان مضبوط امیدوار

لاہور : سبابق کپتان یونس خان کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق یونس خان کرکٹ بورڈ کی کوچنگ فہرست میں نمایاں پوزیشن پر موجود ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے .

یونس خان کو اس عہدے کے لیے زیادہ مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے ، یونس خان نے مجموعی طور پر 118ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انھوں نے52.05کی اوسط سے 213اننگز میں 10ہزار 99رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ون ڈے میچز میں 265میچ کھیل کر 255اننگز میں 31.24کی اوسط سے 7ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں یونس خان نے 25میچوں کی 23اننگز میں 442رنز بنائے اور ملک کے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے ۔

مزیدخبریں