بھارت کی سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری سٹیشن پر پہنچ گئی

08:29 PM, 8 Aug, 2019

اٹاری : بھارت کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بارڈر پر پہنچ گئی ہے جہاں بھارتی حکام پاکستانی ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کا نتظار کرتے رہے لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ بھارتی سائیڈ پر نہیں کیا .

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی ختم کیے جانے کیخلاف بھارت کے ساتھ تجارت اور تمام روابط کو منقطع کر دیاہے ، اٹاری ریلوے سٹیشن کے سپریٹنڈنٹ اروند کمار گپتا نے کہا ہے کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس سروس کو ہرگز منقطع نہیں کیا ہے .

ہماری جانب سے ٹرین سروس بحال ہے لیکن پاکستان نے اس سلسلے میں سروس بند کر دی ہے اور پاکستان کی جانب سے ٹرین پر ایک سو دس مسافروں کو بھارت لایا گیا ہے لیکن پاکستانی ڈرائیور اور گارڈ ز نے بھارت کے سٹیشن پر آنے سے انکار کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں