بھارت مقبوضہ کشمیرکاجغرافیہ بدلناچاہتاہے, وزیر اعظم

07:11 PM, 8 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ نریندر مودی نےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرٹیکل 370 میں تبدیلی کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے ۔  بھارت مقبوضہ کشمیرکا جغرافیہ بدلناچاہتاہے۔

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیرسےتوجہ ہٹانےکےلیےکچھ بھی کرسکتاہے۔ میں نے نریندرمودی سےہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ یہ رائےعامہ کی جنگ ہےہم نے یہ جنگ جیتنی ہے،نہتےکشمیریوں پربڑھتےبھارتی مظالم سےاقوام عالم کوآگاہ کریں گے،بھارت مقبوضہ وادی میں نہتےکشمیریوں پرمظالم کررہاہے،دنیاکوبتائیں گےمودی سرکارکشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکاجغرافیہ بدلناچاہتاہے، مودی سرکارہٹلرجیسی سوچ رکھتی ہے،کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کاپہلےسےعلم تھا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ درازسےقتل وغارت کررہاہے،امکان ہےبھارت پلوامہ طرزکاکوئی ڈرامہ رچاسکتاہے ۔ بھارت کےساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میں کشمیرکےمعاملےکواٹھائیں گے،کشمیرمیں خوف کی فضاہے،لوگوں کےگھر جلائے جا رہےہیں۔

 

مزیدخبریں