سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیخ رشید

02:31 PM, 8 Aug, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر اسعمال کریں گے۔جن مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ایڈوانٹس ٹکٹس لی ہوئی تھیں اس میں کٹوتی نہیں ہو گی۔

 مریم نواز کی گرفتاری کا علم نہیں تھا اور جس نے قوم کا پیسہ لوٹا اس کا احتساب ہونا چاہئے۔ اپوزیشن کو کیسز پر چھوٹ نہیں مل سکتی اور آج امریکیوں کو طالبان سے نکلنے کی زیادہ جلدی ہے طالبان کو کوئی جلدی نہیں۔

مزیدخبریں