ہم مسلمان ہیں ،ڈر کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں،بھارت 27فروری مت بھولے:ترجمان دفتر خارجہ

01:19 PM, 8 Aug, 2019

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں ،ڈر کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں،بھارت 27فروری مت بھولے،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کیا جائے گا۔بھارت کے اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان کرتار پور راہداری منصوبے پر کام جاری رکھے گا،بھارت کی کشمیر میں جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری مقبوضہ وادی میں کشیدہ صورتحال کا نوٹس لے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے،بھارت 27فروری کے واقعہ کو یاد رکھے ہم جنگ سے ڈرتے نہیں،ہم مسلمان ہیں ،ڈر ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں کوگرفتار کیا ہے،بھارت سے مستقبل میں سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم ہوسکتے ہیں،مودی کے اقدامات پر بھارت میں ہی سوالا ت اٹھ رہے ہیں،بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے،مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھارت کو آگاہ کردیا ہے،پاکستان اپنا ہائی کمشنر بھارت نہیں بھیج رہا جبکہ وزیراعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں