انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصاویر مہنگی پڑ گئیں

انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصاویر مہنگی پڑ گئیں
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی : بھارتی اداکارہ اور کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑ گیا ، سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کو ٹیم کی فرنٹ رو میں کھڑا کرنے پر تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اعتراض کیا کہ انوشکا شرما کا ویرات کیساتھ فرنٹ لائن میں کھڑا ہونا اور نائب کپتان کا آخری لائن میں ہونا شرمندگی کا باعث ہے۔

ایک دل جلے نشانت نامی صارف نے کہا کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو ایسی اجازت دی ہی کیوں ہے ، ہمارے کھلاڑی کام پر ہیں یا ہنی مون پر اس کی تصدیق کی جائے۔