نامکمل سفری دستاویزات ، سعودی عرب نے سو سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

08:05 PM, 8 Aug, 2018

جدہ : سعودی عرب نے ملازمت کے حصول کے لیے آنے والے ایک سو پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ، پاکستانی تارکین سعودی ائیرلائن کی پرواز 734 پر جدہ سے لاہور پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ملازمت کے حصول کے لیے آنے والے ایک سو پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا ہے ، پاکستانی تارکین سعودی ائیرلائن سے وطن واپس پہنچے ۔

یہ بھی پڑھیئے:عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال
 
 
پاکستانی تارکین وطن نے شکایت کی کہ ان کے سفری دستاویزات مکمل تھے اس کے باوجود ان کو ملازمت کے ساتھ ملک سے بھی نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ جون 2018 میں بھی 40 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس پاکستان روانہ کردیا گیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے تمام مسافروں کا ریکارڈ چیک کرکے گھروں کو روانہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستان کیلیے تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے ،شاہ محمود قریشی
 
 
سعودی گیزٹ رپورٹ کے مطابق فروری 2017 میں بھی 39000 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا تھا جبکہ انہیں چار ماہ کی قید بھی برداشت کرنی پڑی تھی۔

مزیدخبریں