بیونس آئرس: ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو منگل کے روز کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر رشوت لینے اور سرکاری معاملات میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔
امادو کو وفاقی فوجداری عدالت سے ’’چیکونی کیس‘‘ کے سلسلے میں سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی من پسند ’’چیکونی پرنٹنگ کمپنی‘‘ کو سرکاری ٹھیکہ دلوایا جس کے بدلے اس کمپنی سے کمیشن وصول کیا۔
مزید پڑھیں: ایران سے بزنس کرنے والا ہمارے ساتھ کاروبار نہیں کریگا, امریکی صدر ٹرمپ
چیکونی پرنٹنگ کمپنی ارجنٹینا کی واحد نجی کمپنی ہے جو سرکاری کرنسی نوٹ چھاپتی ہے۔ امادو پر 90 ہزار پیسوس (3 ہزار 214 امریکی ڈالرز) جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امادو پر زندگی بھر کےلیے کسی بھی قسم کا سرکاری عہدہ رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امادو بودو نے 2011 سے 2015 تک ارجنٹینا کی صدر کرسٹینا فرنینڈس کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں۔
امادو پر بدعنوانی کا مقدمہ 2012 سے چل رہا تھا اور اس کیس میں چیکونی پرنٹر کے سابق مالک نکولس چیکونی کو بھی مجرم قرار دیا گیا تھا۔ امادو بودو نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان جو طاقتور راستے پر چلتے ہیں۔ انہیں پہلے تو میڈیا بعد ازاں عدالتی نظام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اُسامہ کے بیٹے نے نائن الیون ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کر لی
ارجنٹینا کی اینٹی کرپشن ایجنسی کی سربراہ لورا الونسو نے اس مقدمے کی سماعت کی اور کہا کہ ارجنٹینا کی تاریخ میں پہلی بار نائب صدر کو سزاہوئی ہے۔ ارجنٹینا کی عدالت اب بدعنوان لوگوں کو سزا دینے کے لیے خود مختار ہے جس کے امور میں مداخلت کی سربراہِ مملکت کو بھی اجازت نہیں۔ واضح رہے کہ امادو بودو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں