اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نوازکے پاسپورٹ بلاک کر دئیے ہیں۔نیب نے وزارت داخلہ کے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو حسین اور حسن نواز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر کے ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں: الیکشن میں مبینہ دھاندلی ، گرینڈ اپوزیشن کا احتجاج
وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے اور دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسزمیں بار، بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں