جلالپور بھٹیاں سرکاری اسپتال کا ڈاکٹرآپے سے باہر

12:54 PM, 8 Aug, 2018

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے ) سرکاری اسپتال میں حادثہ کے مریض درخت کے سائے تلے تڑپتے رہے جبکہ اسپتال میں تعنات ڈاکٹر محسن شیرازی اے سی لگے ایمرجنسی روم میں بیٹھ کر آوٹ ڈور کے مریضوں کو چیک کرنے لگا ۔

https://www.facebook.com/Expresstimespk/videos/498939093900439/

جب ڈاکٹر سے سوال کیا گیا کہ زخمی مریض باہر گرمی میں تڑپ رہا ہے تو ان کا کہنا تھا یہ میری مرضی ہے جہاں میں مرضی بیٹھ کر مریض چیک کروں زخمی مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کیا اور اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے سرکاری دیہی مرکز میں  رات کے وقت کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا مریض رات کے وقت ذلیل وخوار ہو جاتے ہیں جب ان سےڈاکٹرز کی رات کی ڈیوٹی کے بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے فون اٹھانے کاپاپند نہیں ہوں ۔

اگر مجھے وزیر اعظم بھی کال کرے تو میں اٹینڈ نہیں کروں گا اہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رات کے اوقات میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے اور ایسے نا اہل ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کریں 

مزیدخبریں