کائنات بتول قتل کیس، ملزم عمران علی کو تین بار عمر قید، 23 سال قید کی سزا

کائنات بتول قتل کیس، ملزم عمران علی کو تین بار عمر قید، 23 سال قید کی سزا
کیپشن: عدالت سفاک قاتل کو ابتک مختلف مقدمات میں 21 مرتبہ تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے چکی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: قصور کی زینب سمیت ننھی بچیوں کے قاتل کا انجام قریب آ گیا۔ عدالت نے 7 بچیوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد ہشتگردی عدالت نے کائنات بتول قتل کیس میں ملزم عمران کو 3 بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا سنا دی۔

مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ جبکہ 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت سفاک قاتل کو ابتک مختلف مقدمات میں 21 مرتبہ تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ’جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے راحیل شریف کو این او سی جاری کیا'

واضح رہے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں رواں سال 4 جنوری کو 6 سالہ بچی زینب کو اپنے گھر کے قریب روڈ کوٹ کے علاقے میں ٹیوشن جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔ 5 روز بعد 9 جنوری کو ضلع قصور میں شہباز خان روڈ پر ایک کچرے کے ڈھیر سے زینب کی لاش ملی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں