اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 13اگست کو عوامی مسلم لیگ کے جلسہ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے منگل کے روز ملاقات کی جس میں انہیں جلسہ میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے شیخ رشید کی دعوت قبول کر لی ہے جس کے بعد یہ جلسہ اب لال حویلی کے بجائے لیاقت باغ میں ہو گا۔ جس کے انتظامات جاری ہیں۔
شیخ رشید نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔