فلم ”پدماوتی“ کی تاریخ نمائش کا اعلان، 17نومبر کو ریلیز ہو گی

07:54 PM, 8 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، فلم 17نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

دپیکا پدوکون ،رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی فلم ”پدماوتی“اپنے طے شدہ شیڈول پر ہی ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی ریلیز کے حوالے سے بہت سی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم اپنے طے شدہ شیڈول پر ریلیز نہیں ہو پائے گی۔

اب اس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا ہے کہ فلم ”پدماوتی“17نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں