ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور اداکار ابھیشیک بچن نے کیرئیر بچانے کے لئے کم معاوضے میں فلم سائن کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھییشیک بچن نے معاوضے میں 30 سے 40 فیصد کمی کی جس کے بعد انہیں ایسی فلم حاصل ہوئی جس میں انہیں مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جائے گا ۔ابھیشیک کی فلم کی کہانی سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ کافی عرصے سے ابھیشیک بچن نے ایسی کوئی فلم نہیں کی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہو تاہم اب کہا جارہا ہے کہ مرکزی کردار کے حصول کے لئے وہ کم معاوضے پر بھی رضا مند ہوگئے ہیں۔