طلاق کے عوض دنیا میں سب سے بڑی رقم حاصل کرنے والی خاتون

06:21 PM, 8 Aug, 2017

ماسکو: روسی صحافی خاتون اپنے خاوند،روس کے کھرب پتی تاجر رومن ابرامووِچ سے علیحدگی کے بعد طلاق کے عوض دنیا میں سب سے بڑی رقم حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔
روس کے کھرب پتی تاجر رومن ابرامووِچ نے پیر کے روز اعلان کر دیا کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ داشا زوکووا سے علاحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ اس فیصلے پر عمل درامد کی صورت میں طلاق کے عوض دنیا میں سب سے بڑی رقم حاصل کرنے والی خاتون بن جائیں گی۔
دونوں کی شادی 10 برس تک جاری رہی اور ان کے دو بچے )8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹی( بھی ہیں۔ تاہم 50 سالہ روسی تاجر اور ان کی 36 سالہ اہلیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشترکہ کاروبار کی کامیابی اور بچوں کی تربیت کے واسطے ایک ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
زوکووا ایک جریدے کی چیف ایڈیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں جو ان کے شوہر ابرامووچ کی ملکیت ہے۔
 رومن ابرامووچ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 7 ارب برطانویپاﺅنڈ(9.1 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ لہذا توقع ہے کہ 10 برس تک روسی کھرب پتی تاجر کی شریک حیات رہنے والی زوکووا کو طلاق کے عوض ملنے والی رقم اس حوالے سے ادا کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا معاوضہ ثابت ہو گی جو اس سے قبل کسی  خاتون نے حاصل نہیں کی ہو گی۔
ابرامووچ نے 2007 میں اپنی دوسری اہلیہ کو طلاق دے دی تھی جس کے عوض انہوں نے 15 کروڑ برطانویپاﺅنڈزادا کیے۔ اس وقت یہ دنیا بھر میں طلاق کے عوض ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم تھی۔

مزیدخبریں