شمالی کوریا کے حوالے سے بڑھتا تناؤ، چین نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

06:07 PM, 8 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ:  شمالی کوریا کی جانب سے میزائل اور جوہری تجربات کے سبب خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں چین کی بحریہ نے منگل کو جنگی مشقیں کیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مشقیں منگل کی صبح جزیرہ نما کوریا کے قریبی سمندروں میں کی گئیں۔ ان مشقوں میں درجنوں بحری جہاز، دس جنگی طیاروں،  آبدوزوں اور   نا معلوم تعداد میں فوجیوں نے حصہ لیا۔

چینی وزارت دفاع نے تاحال یہ نہیں بتایا ہے کہ جنگی مشقیں کب تک جاری رہیں گی۔ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شمالی کوریا کے خلاف اب تک کی سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔

چینی حکومت واضح کر چکی ہے کہ شمالی کوریاکے متنازعہ اور اشتعال انگیز رویے کے خلاف وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں