بغداد : عراقی حج اتھارٹی نے کہا ہے کہ عازمین حج کا پہلا قافلہ 1175 عازمین کو لے کر بری راستے سے عرعر گذرگاہ عبور کرتے ہوئے سعودی عرب میں داخل ہو گیا ہے جہاں سے وہ مشاعر مقدسہ کی طرف رواں دواں ہے۔
ذرائع کے مطابق عراقی حج اتھارٹی کے ترجمان حسن الکنانی نے بتایا کہ الانبار گورنری سے عازمین حج کے یومیہ 25 قافلہ عرعر سرحدی گذرگاہ کی طرف روانہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراقی حجاج کرام کے زمینی راستے سے سعودی عرب داخلے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز عازمین حج کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کررہی ہیں۔
الکنانی کا کہنا تھا کہ خشکی کے راستے سے 14 ہزار عراقی عازمین حج اس سال فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے۔