بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں 24 ارب ڈالر اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی بیرون ملک منتقلی پر عائد پابندی اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 24 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 3.081 ٹریلین ڈالر رہے جبکہ جون میں صرف 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
ڈالر کی کم شرح تبادلہ بھی غیر ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا باعث بنی کیونکہ ڈالر کی کم شرح تبادلہ کے باعث دوسری کرنسیوں کی مالیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
جولائی کے اختتام پر چین کے سونے کے ذخائر کی مالیت 75.084 ارب ڈالر رہی جبکہ جون کے اختتام پر سونے کے ذخائر کی مالیت 73.585 ارب ڈالر رہی تھی۔