ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نا مور اداکار امیتابھ بچن ا یک بار بھر چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیارہیں ۔ ہر دل عزیز شو "کون بنے کا کروڑ پتی"ایک بار منظر عام پر آئے گاجس کی میزبانی امیتابھ بچن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شو "کون بنے گا کروڑ پتی9" کا فارمیٹ تبدیل نہیں کیا گیا لیکن شومیں مداحوں کے لیے بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے کہ نارمل کال کی جگہ حریف اپنے دوستوں کو ویڈیو کال کریں گے۔جبکہ ا یکسپر ٹ ایڈوائس بھی حریف کا کوئی بھی قابل اعتماد دوست دے گا۔
تاہم شو "کون بنے کا کروڑ پتی" تین سال کے لمبے عرصے کے بعد جون سے چھوٹے پردے پر شروع ہو گا۔