بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی کیخلاف ورزی پر احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی کیخلاف ورزی پر احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن پر جاری اشتعال انگیزی پر احتجاج کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔ بھارتی فورسز سیز فائرمعاہدے کا احترام اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کریں جب کہ بھارت اپنی فورسز کو اشتعال انگیزی سے روکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں