اسلام آباد : سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ میں رد و بدل کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین ظفر حجازی کی طبی بنیاد پر ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ سپیشل جج سینٹرل نے گذشتہ بدھ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
ظفر حجازی کو 21 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا اور چودھری شوگر مل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔ سپیشل جج سینٹرل نے ظفر حجازی کی ضمانت طبی بنیاد پر منظور کی ۔
ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ۔ ظفر حجازی جسمانی ریمانڈ کے دوران زیادہ دن پمز ہسپتال میں رہے اور تفتیش کیلئے کچھ روز اقبال ٹاؤن سیل میں رکھا گیاتھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں