ممبئی: معروف بھارتی اداکار سدھارت ملہوترہ نے بھارتی میڈیا سے با ت کر تے ہوئے کہا کہ وہ تنقید کو نہ صرف مثبت بلکہ سنجیدگی سے لیتے ہیں خاص کر تنقید کرنے والے ناقدین بھارتی فلم انڈسڑی سے ہوں۔
سدھارت ملہوترہ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی اعلی کارگردگی کے با عث کروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ وہ مختلف کردار ادا کرنا پسند کر تے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو منجھا ہوا اداکار بنا سکیں۔
انہوں نے کہا لوگوں کی تنقید ان کو آگے بڑھنے میں مدد یتی ہے اور ا ن کو بہت سے کرداروں کے لیے سراہا گیا ہے اور بہت سے کرداروں کے لیے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے لیکن وہ تنقید سے کبھی پریشان نہیں ہوئے کیونکہ یہی تنقید ان کو ہمیشہ آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔
"میں تنقید کو سنجیدگی سے لیتا ہوں" ، سدھارت ملہوترہ
02:10 PM, 8 Aug, 2017