2018 کے الیکشن کے بعد اسلامی پاکستان کا دھماکا کرینگے، کپیٹن صفدر

02:03 PM, 8 Aug, 2017

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے مسلم لیگ ن ملک میں جمہوریت چاہتی ہے اورآئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے کیونکہ آمریت نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا میں بھٹو کو شہید کہتا ہوں، انہیں آئین بنانے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔نوازشریف نے موٹر وے بنایا تو 58ٹو بی لگا۔ اسی طرح نوازشریف نے ایٹمی دھماکا کیا تو مارشل لاءلگ گیا۔

اور عوامی لیڈر کو جلا وطن کردیا گیا،مگر کبھی تو آئین کو پامال کرنے والے لوگوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا،قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہم ملک میں جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں۔

ملک کے آئین کو پامال نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا ہم 22 کروڑ عوام کے ووٹ کے تقدس کیلئے باہر نکلے ہیں اور2018 کے الیکشن کے بعد اسلامی پاکستان کا دھماکا کرینگے ان کا کہنا تھا جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ نواز شریف کی بات کرتے ہیں نوا زشریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ذریعے نااہل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا چودھری غلام سرور کا احترام کرتا ہوں لیکن جو الفاظ انھوں نے اداکئے وہ انہیں زیب نہیں دیتے ہمارے مخالفین پر بجلی چوری کے مقدمات درج ہیں ،چودھری غلام سرورٹیکسلا کے سارے پہاڑچاٹ گئے اورضمنی الیکشن میں ان کا بھتیجا شکست کھا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں