آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان چھٹے نمبرپر

01:08 PM, 8 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس میں بھارت 123پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ انگلینڈ سے آج کی سیریز ہارنے کے باوجود 110پوائنٹس دوسے نمبر جبکہ انگلینڈ105پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں آسٹریلیا کی تیسر ی پوزیشن انگلینڈ نے چھین لی،اب آسٹریلیا 100پوائنٹس کے ساتھ چوتھی ،نیوزی لینڈ 97پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ،جبکہ گرین شرٹس 93پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں